دہلی

چیف منسٹر دہلی کی گرفتاری غیرقانونی‘ فوری رہائی کا مطالبہ ، جنتر منتر پر انڈیا بلاک کا احتجاج

کانگریس راجیہ سبھا ایم پی پرومود تیواری نے کجریوال کی شریک حیات سونیتا کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز کیا اور کہا کہ سونیتا مزاحمت کی علامت ہے۔ ہم یہاں عام آدمی پارٹی کی مکمل اخلاقی تائید کے لئے آئے ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: انڈیا بلاک کے قائدین آج یہاں جنترمنتر پر جمع ہوئے، تاکہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی رہائی کے مطالبہ کو منوانے دباؤ ڈالا جاسکے۔ کجریوال جو کہ جیل کی سزا کانٹ رہے ہیں، ان کی صحت بگڑتی جارہی ہے۔ انڈیا بلاک کے قائدین نے مرکزی حکومت پر یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیول سرویس کے 3امیدواروں کی موت کی ذمہ دار ہے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی

 یہاں قدیم راجندر میں واقع ایک کوچنگ سنٹر کے بیسمنٹ میں بارش کا پانی آجانے کی وجہ سے 3 امیدواروں کی موت ہوگئی۔ انڈیا بلاک کے قائدین نے جنترمنتر پر جمع ہونے کے بعد بھارت ماتا کی جئے اور ڈیکٹیٹر شپ ختم کرو کے نعرے لگائے۔

قائدین نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبارہی ہے، لیکن ہم حکومت کی ڈیکٹیٹر شپ کے خلاف آواز بلند کریں گے اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی رہائی کے مطالبہ کے لئے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔

 سی پی آئی (ایم ایل) لبریشن لیڈر دیپانکر بھٹاچاریہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے3سینئر قائدین کجریوال، منیش سسوڈیا اور ستیندر جین کو سازش کے ایک حصہ کے طور پر جیل رکھا گیا ہے۔ دہلی میں انارکی کے لئے مودی حکومت ذمہ دار ہے۔

 اس طرح کی آمریت کی وجہ یوپی ایس سی کے 3امیدواروں کی راجندر نگر میں موت ہوگئی۔ بھٹاچاریہ نے ریلی کے دوران ان تاثرات اور احساسات کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سازش کے حصہ کے طور پر دہلی حکومت کو کمزور کیا جارہا ہے۔

منتخب چیف منسٹر کو جیل میں رکھا گیا ہے۔ دہلی فسادات کے تعلق سے جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے عمرخالد اور کئی دوسرے سرگرم کارکنوں کو جیل کی سزا دی جارہی ہے۔ قائدین اور سرگرم کارکنوں کے خلاف ایک بڑی سازش کی جارہی ہے۔ مخالفت کرنے والوں کی آواز کو بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے کچلنے اور دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ڈیکٹیٹر شپ اور ظلم کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہم انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ ہریانہ، مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عوام بی جے پی کو دندانِ شکن جواب دے کر بی جے پی کی ناکامی کو یقینی بنائیں گے جو کہ وقت کا تقاضہ ہے۔

 عام آدمی پارٹی دہلی اسٹیٹ کنوینر گوپال رائے نے کہا کہ کجریوال کی شوگر کی سطح کسٹڈی میں گردی جارہی ہے۔ انہیں ٹرائیل کورٹ کی جانب سے ضمانت دی گئی تھی، لیکن انہیں جیل میں رکھنے کی سازش کی گئی۔ گوپال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کجریوال کو ضمانت دی۔ اس کے باوجود چیف منسٹر دہلی کو جیل میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بی جے پی کیوں اپوزیشن قائدین کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے؟ جو کہ یو پی ایس سی کے 3 امیدواروں کی موت کی ذمہ ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، شردچندر پوار (این سی پی۔ ایس پی) کے صدر شردپوار اور لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گروگوگوئی بھی انڈیا بلاک ریلی میں موجود تھے۔

کانگریس راجیہ سبھا ایم پی پرومود تیواری نے کجریوال کی شریک حیات سونیتا کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز کیا اور کہا کہ سونیتا مزاحمت کی علامت ہے۔ ہم یہاں عام آدمی پارٹی کی مکمل اخلاقی تائید کے لئے آئے ہوئے ہیں۔

صدر کانگریس ملکارجن کھرگے اور پارٹی قائدین سونیا گاندھی کے علاوہ راہول گاندھی کی جانب سے اروند کجریوال کی غیرقانونی گرفتار کے خلاف جدوجہد کی جارہی ہے۔ قائدین نے کہا کہ کجریوال کی گرفتاری غیرقانونی اور غیردستوری ہے جس سے بی جے پی کے ناپاک عزائم کا اظہار ہوتا ہے۔

a3w
a3w