بھارت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 27 افراد کی موت

جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,64,289 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,642 ہو گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 3,012 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی کل تعداد کم ہو کر 33,232 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں 27 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1930 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2,20,66,75,365 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,64,289 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,642 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6587 بڑھ کر 4,43,99,415 تک پہنچ گئی ہے۔

اوڈیشہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 92 فعال معاملات کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 41، میگھالیہ میں آٹھ، سکم میں سات، منی پور میں تین، اروناچل پردیش اور میزورم میں دو دو معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں، ہریانہ میں سب سے زیادہ 431 کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔ اسی عرصے میں مہاراشٹر میں 404، کیرالہ میں 372، راجستھان میں 348، دہلی میں 318، چھتیس گڑھ میں 236، اتر پردیش میں 213، تمل ناڈو میں 209، ہماچل پردیش میں 108، بہار میں 107، گجرات 104 اور اور دیگر ریاستوں میں آندھرا پردیش، چنڈی گڑھ، گوا، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، لداخ، مدھیہ پردیش، پڈوچیری، پنجاب، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور سکم میں کورونا کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔