بنگال میں جونیر ڈاکٹر تحریک ختم کرنے کیلئے ممتا سے بات چیت کے لئے راضی، میٹنگ کیلئے شرائط منظور
مغربی بنگال میں احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹرچند شرائط کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے کالی گھاٹ واقع ان کی رہائش گاہ پر بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے راضی ہوگئے ۔
کولکاتہ: مغربی بنگال میں احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹرچند شرائط کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے کالی گھاٹ واقع ان کی رہائش گاہ پر بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے راضی ہوگئے ۔
مغربی بنگال جونیر ڈاکٹرس فرنٹ کے بینر تلے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے حکومت کو بھیجے ای میل میں کہا کہ وہ عام لوگوں کے مفاد میں میٹنگ میں شرکت کے لیے راضی ہیں اور وزیر اعلیٰ کو وہاں موجود ہونا چاہیے۔
ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ بات چیت کی ویڈیو گرافی کی جائے اور میٹنگ کے فوراً بعد ریکارڈنگ وفد کے حوالے کی جائے۔
انہوں نے شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے میٹنگ کے منٹس پر دستخط کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ حکومت نے میٹنگ کے اختتام پر منٹس حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ریاست کے چیف سکریٹری منوج پنت نے آج صبح جونیئر ڈاکٹروں کو بھیجے گئے ای میل میں انہیں وزیر اعلیٰ سے بات چیت کے لیے مدعو کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 9 اگست کو کولکاتہ کے سرکاری آر جی کر اسپتال میں ایک خاتون رہائشی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جونیئر ڈاکٹروں نے او پی ڈی میں کام کرنا بند کر دیا ہے۔ ڈاکٹر گزشتہ منگل سے سواستھ بھون کے قریب احتجاج بھی کر رہے ہیں۔