ذیابیطس ایکسپو، سابق چیف جسٹس آف انڈیا شریک
حیدرآباد میں ذیابیطس ایکسپو کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا مقصد عوام کو اس مرض کے متعلق اہم معلومات فراہم کرنا تھا۔ جسٹس این وی رمنا سابق چیف جسٹس آف انڈیا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

حیدرآباد : حیدرآباد میں ذیابیطس ایکسپو کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا مقصد عوام کو اس مرض کے متعلق اہم معلومات فراہم کرنا تھا۔ جسٹس این وی رمنا سابق چیف جسٹس آف انڈیا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ایکسپو کے افتتاح کے بعد جسٹس رمنا نے کہا ذیابیطس بہت سے طریقوں سے ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 15 سے ملتا جلتا ہے۔ آرٹیکل 15 مذہب، نسل، ذات، جنس، جائے پیدائش یا ان میں سے کسی کی بنیاد پر امتیازی سلوک کرنے سے منع کرتا ہے۔
ذیابیطس کسی شخص کی جسمانی شکل یا مالی حیثیت کی بنیاد پر امتیاز نہیں کرتا ہے یہ امیر اور غریب میں یکساں ہوسکتا ہے انہوں نے کہا یہ جان کر حیرانی ہوتی ہے کہ 8 فیصد نوجوان، خاص طور پر 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔
مریض کی صحت کے علاوہ یہ مریض کی پیداواری صلاحیت کو بھی کم کرتا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ عوام اس بیماری سے کیسے بچا سکتا ہے اس سے واقف رہیں۔جسٹس رمنا نے کہا ایسے پروگرامس ہر سطح پر منعقد کیا جانا چاہئے اور ذیابیطس کی روک تھام کے بارے میں عوام کو وقتاً فوقتاً آگاہ کر تے رہنا چاہئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آرٹیکل 15 مذہب، نسل، ذات پات، جنس، جائے پیدائش یا ان میں سے کسی ایک کی بنیاد پر لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔
کوئی بھی شہری، صرف مذہب، نسل، ذات، جنس، جائے پیدائش یا ان میں سے کسی کی بنیاد پر، دکانوں، عوامی ریستورانوں، ہوٹلوں اور عوامی مقامات تک رسائی کے حوالے سے کسی معذوری، ذمہ داری، پابندی یا شرط کا شکار نہیں ہو گا۔ ایکسپو کا اہتمام جے آر سی کنونشن میں ڈاکٹر موہن ذیابیطس اسپیشلٹی سنٹر نے کیا تھا۔