شمالی بھارت

بلقیس بانو کیس کا ایک مجرم  5 روزہ پیرول پر رہا

ضلع دہود کے رہنے والے پردیپ موڈھیا کو پیرول پر گجرات جیل سے رہا کیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دہود وشاکھا جین نے کہا کہ یہ عدالت اور جیل کا درمیانی معاملہ ہے کیونکہ مجرم عدالتی تحویل میں ہے۔

دہود(گجرات): سپریم کورٹ کے احکام پر بلقیس بانو کیس کے خاطیوں کے دوبارہ جیل جانے کے چند دن بعد ان میں ایک کو گجرات ہائی کورٹ نے اس کے خسر کی موت کے باعث 5 دن کے پیرول پر رہا کیا۔

متعلقہ خبریں
بلقیس بانو کیس کے ایک اور مجرم کی پیرول منظور
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

ایک پولیس عہدیدار نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ ضلع دہود کے رہنے والے پردیپ موڈھیا کو پیرول پر گجرات جیل سے رہا کیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دہود وشاکھا جین نے کہا کہ یہ عدالت اور جیل کا درمیانی معاملہ ہے کیونکہ مجرم عدالتی تحویل میں ہے۔

 گودھرا ضلع جیل ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے ہائی کورٹ کے حکم پر موڈھیا کو پیرول پر رہا کیا ہے۔