دہلی

مالیوال بی جے پی کی سازش کا مہرہ بن گئیں : آتشی

عاپ کی لیڈر اور دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے آج کہا ''جب سے اروند کیجریوال کو ضمانت ملی ہے، بی جے پی گھبراہٹ میں ہے اور اسی وجہ سے اس نے ایک سازش رچی ہے۔ سواتی مالیوال کو 13 مئی کی صبح اسی لئے بھیجا گیا تھا۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عاپ) نے جمعہ کو پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کی طرف سے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پرسنل سکریٹری ویببھو کمار کے خلاف لگائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انہیں (محترمہ) مالیوال کو ) سازش کا پیادہ بنایا ہے ۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
دہلی سانحہ: ہرمتوفی کے خاندان کو ایک کروڑ روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ: سواتی مالیوال
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

آپ کی لیڈر اور دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے آج کہا ”جب سے اروند کیجریوال کو ضمانت ملی ہے، بی جے پی گھبراہٹ میں ہے اور اسی وجہ سے اس نے ایک سازش رچی ہے۔ سواتی مالیوال کو 13 مئی کی صبح اسی لئے بھیجا گیا تھا۔

سواتی مالیوال بی جے پی کی سازش کا مہرہ ہیں ۔ ان کا مقصد وزیر اعلیٰ پر الزام لگانا تھا۔ وزیر اعلیٰ اس وقت دستیاب نہیں تھے اس لیے وہ بچ گئے۔ پھر انہوں نے ویبھو کمار پر الزامات لگادیئے۔

محترمہ آتشی نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے ڈرائنگ روم کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے اور اس ویڈیو نے محترمہ مالیوال کے جھوٹ کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ کے ساتھ محترمہ مالیوال کی پہلے سے کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔ انہوں نے چوٹ کے نشان کی جو بات کی، وہ کہیں نظر نہیں آ رہی تھی۔ وہ جھوٹ بول رہی ہیں ۔ الٹا انہوں نے مسٹر کیجریوال کے گھر میں موجود سکیورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دیں۔