قومی

ملکارجن کھڑگے کا امبیڈکر جینتی پر خراجِ عقیدت، ان کے اصولوں کی پیروی پر زور

جس کے لیے سب کو متحد اور ثابت قدم ہو کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے مسٹر کھڑگے نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بابا صاحب نے آئین میں سب کی آزادی اور مساوات کے جو تصورات واضح کیے ہیں، انہیں اب نئے خطرات کا سامنا ہے، جن کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے معمارِ دستور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے یومِ پیدائش (جینتی) پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ان کے قائم کردہ اصولوں کو تحفظ فراہم کرنا ایک چیلنج ہے،

متعلقہ خبریں
یکساں سیول کوڈ کو مسلط نہیں کیا جاسکتا:ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈ
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ

جس کے لیے سب کو متحد اور ثابت قدم ہو کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے مسٹر کھڑگے نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بابا صاحب نے آئین میں سب کی آزادی اور مساوات کے جو تصورات واضح کیے ہیں، انہیں اب نئے خطرات کا سامنا ہے، جن کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’’بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جینتی پر، ہم اس دور اندیش شخصیت کو عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کو اس کی اخلاقی اور آئینی روح عطا کی۔ بابا صاحب نہ صرف ہندوستانی آئین کے معمار تھے، بلکہ وہ آزادی، مساوات، بھائی چارے اور انصاف کے لیے ایک انتھک مجاہد بھی تھے۔

مسٹر کھڑگے نے مزید کہا کہ ’’آج جب آئین کو ایک سازشی حملے کا سامنا ہے، تو ان کے الفاظ اور ان کی تنبیہات نئے سرے سے اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔

یہ ہمت اور پختہ یقین کا وقت ہے۔ ہمیں صرف انہیں یاد ہی نہیں کرنا چاہیے، بلکہ ان کے قائم کردہ ہر اصول کی پاسداری، ان کے محفوظ کردہ ہر حق کے دفاع اور ان کی زندگی بھر کی جدوجہد کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔‘‘