حیدرآباد

رام نومی جلوس، حیدرآباد میں ٹریفک پابندیاں

یہ جلوس صبح 9 بجے سیتارام باغ مندر سے شروع ہوگا اور شام 7 بجے کے قریب ہنومان ویام شالا گراؤنڈ، کوٹھی پر اختتام پذیر ہوگا۔

حیدرآباد: حیدرآباد ٹریفک پولیس نے جمعرات کو شہر میں سری رام نومی جلوس کے پیش نظر ٹریفک پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گاڑیوں میں نصب سائرن اور ملٹی ٹون ہارن کے خلاف ٹرافک پولیس کی مہم میں شدت
حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم

یہ جلوس صبح 9 بجے سیتارام باغ مندر سے شروع ہوگا اور شام 7 بجے کے قریب ہنومان ویام شالا گراؤنڈ، کوٹھی پر اختتام پذیر ہوگا۔

یہ جلوس بھوئی گوڑہ کمان، منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن روڈ، جالی ہنومان، دھول پیٹ پرانا پل روڈ، مجسمہ گاندھی، جمعرات بازار، بیگم بازار چھتری، سدی عنبر بازار، شنکر شیر ہوٹل، گولی گوڑہ چمن، پتلی باؤلی چوراہا، کوٹھی اور سلطان بازار سے ہوتا ہوا ہنومان ویام شالہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

جب جلوس مقررہ راستے سے گزرے گا تو جلوس کے روٹ پر ٹریفک کا رخ دوسری طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے متبادل راستے اختیار کریں۔