بھارت

یو پی ایس سی نتائج کا اعلان، آدتیہ سریواستو کو پہلا رینک

یونین پبلک سرویس کمیشن (UPSC) نے منگل کو سول سرویسس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ آدتیہ سریواستو کو پہلا رینک حاصل ہوا ہے جبکہ انیمیش پردھان اور ڈی اننیا ریڈی نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔

نئی دہلی: یونین پبلک سرویس کمیشن (UPSC) نے منگل کو سول سرویسس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ آدتیہ سریواستو کو پہلا رینک حاصل ہوا ہے جبکہ انیمیش پردھان اور ڈی اننیا ریڈی نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر
تلنگانہ میں 5 آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی
گروپI کے 2عہدیداروں کو آئی اے ایس موقف دیا گیا
جگن اور دو آئی پی ایس آفیسرس کے خلاف اقدام قتل کا کیس درج (ویڈیوز)
روہنی سندھوری کی روپا مودگل کو نوٹس، ہرجانہ کا مطالبہ

یو پی ایس سی نے بتایا کہ جملہ 1,016 امیدواروں نے امتحان پاس کیا اور مرکزی حکومت کی مختلف خدمات جیسے آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس وغیرہ کے لئے سفارش کی گئی ہے۔

سول سرویسس کا امتحان ہر سال تین مراحل میں لیا جاتا ہے – پریلمنری، مین اور انٹرویو۔ یو پی ایس سی امتحان کے ذریعہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS)، انڈین فارن سروس (IFS) اور انڈین پولیس سروس (IPS) کے افسران کا انتخاب کیا جاتا ہے۔