آندھراپردیش

کار کی باربارتلاشی پر نارالوکیش پولیس پربرہم

اے پی کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے قومی جنرل سکریٹری و سابق وزیر نارالوکیش نے ان کی کار کی پولیس کی جانب سے باربارتلاشی پر پولیس پر برہمی کااظہار کیا ہے۔

حیدرآباد: اے پی کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے قومی جنرل سکریٹری و سابق وزیر نارالوکیش نے ان کی کار کی پولیس کی جانب سے باربارتلاشی پر پولیس پر برہمی کااظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
دھوکہ دہی کے الزام میں ٹی ڈی پی قائد کا فرزند گرفتار
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

انہوں نے پولیس عہدیدار سے کہا کہ کل صبح ان کی کار کی منگل گری علاقہ میں تلاشی لی گئی اور شام میں بھی ان کی کار کی تلاشی لی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کی برسراقتدارجماعت وائی ایس آرکانگریس کے لیڈروں کی کاروں کے قافلہ کو نہیں روکا جارہا ہے۔

انہوں نے اسے ہراسانی سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین دنوں کے دوران چارمرتبہ ان کی کار کو روک کر تلاشی لی گئی۔