تعلیم و روزگار

پی ایچ ڈی میں داخلوں کے مسائل حل کرنے ڈینس پر مشتمل کمیٹی تشکیل

عثمانیہ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی میں داخلوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ شعبہ جات کے ڈینس پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پی ایچ ڈی میں داخلوں کی بابت مختلف مسائل کو طلبہ نے اجاگر کیا تھا۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی میں داخلوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ شعبہ جات کے ڈینس پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پی ایچ ڈی میں داخلوں کی بابت مختلف مسائل کو طلبہ نے اجاگر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
عثمانیہ یونیورسٹی میں نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول
مانو میں پی ایچ ڈی و پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے، تاریخ میں توسیع
سعید بازہر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری
فہمیدہ تبسم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری
نائٹ واچ مین تین سرکاری عہدوں کیلئے منتخب

یونیورسٹی کی اسٹانڈنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار کے روز یہاں منعقد ہوا جس میں رینک کی اساس پر سیٹ کے الاٹ منٹ پر ترجیح کے بشمول فرسٹ رینکر کو سدی پیٹ میں پولیٹیکل سائنس میں نشست الاٹ کرنے کے مسئلہ پر غورو خوض کیا گیا۔

اجلاس میں پایا گیا کہ صدر شعبہ اور شعبہ جاتی ریسرچ کمیٹی کے درمیان تال میل کے فقدان کی وجہ سے پہلے رینک والے امیدوار کو یونیورسٹی کیمپس میں پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں سیٹ ملنے کے بجائے مذکورہ امیدوار کو کیمپس کے باہر سدی پیٹ میں سیٹ مختص کی گئی۔

یونیورسٹی کے حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ ڈینس کمیٹی کی رپورٹ کی اساس پر تمام اہل امیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

پی ایچ ڈی نشستوں پر داخلہ دینے کا اختیار متعلقہ ڈین کو حاصل ہے۔ نشستوں کے الاٹ منٹ کے عمل میں یونیورسٹی انتظامیہ مداخلت نہیں کرسکتا۔ اعلامیہ میں یونیورسٹی کے حکام نے یہ بات بتائی گئی۔