شمالی بھارت

یوپی میں تبدیلی مذہب کی کوشش۔2 عیسائی ٹیچرس زیرحراست

کرسچن مشنری اسکول کی 2ٹیچرس کو ایک ہندو عورت کو عیسائی بنانے کی مبینہ کوشش پر حراست میں لیا گیا۔

سنبھل (یوپی): کرسچن مشنری اسکول کی 2ٹیچرس کو ایک ہندو عورت کو عیسائی بنانے کی مبینہ کوشش پر حراست میں لیا گیا۔پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس چرکیش مشرا نے بتایا کہ کرسچن مشنری اسکول سنبھل کی ٹیچرس روزمیری اور جیسا کے خلاف جمعرات کی رات ایف آئی آر درج ہوئی اور جمعہ کے دن انہیں حراست میں لیا گیا۔

یہ دونوں بہنیں ہیں۔ ہندو عورت نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ عیسائی ٹیچرس اس کے مکان میں داخل ہوئیں اور انہوں نے ہندو بھگوان کی مورتیوں کو نقصان پہنچایا۔ اس کا دھرم پریورتن (مذہب تبدیل کرنے) کی کوشش کی۔ ہندو عورت کا شوہر عیسائی ہے۔