میٹرو ٹرین مالی مشکلات سے بتدریج باہر آنے کی سمت

اس میں سے مرکز نے 1200 کروڑ روپے تک کی رقم فراہم کی تھی اور باقی رقم ایل اینڈ ٹی میٹرو کارپوریشن نے بینکوں سے قرضوں اور ایکویٹی کے ذریعہ اکٹھی کی، ابتدائی طور پر، اس نے 11.478 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل بتدریج مالی مشکلات سے باہر آرہی ہے۔اس کا قرضوں پر سود کا بوجھ نمایاں طور پر کم ہوا ہے اور مسافروں کے کرایوں کی صورت میں آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ سود کے بوجھ میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں سود کی ادائیگی کا بوجھ تقریباً چار سے پانچ سو کروڑ روپے سالانہ کم ہوا ہے۔

 تلنگانہ حکومت کے ساتھ ایل اینڈ ٹی حیدرآباد میٹرو معاہدہ حیدرآباد میں اپنے فنڈز سے میٹرو ٹرین کی تعمیر اور اسے 55 سال تک چلانے کا ہے، میٹرو کے 69.2 کلومیٹروالے پروجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ 17,372 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے شروع کیا گیا تھا۔

اس میں سے مرکز نے 1200 کروڑ روپے تک کی رقم فراہم کی تھی اور باقی رقم ایل اینڈ ٹی میٹرو کارپوریشن نے بینکوں سے قرضوں اور ایکویٹی کے ذریعہ اکٹھی کی، ابتدائی طور پر، اس نے 11.478 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ میٹرو نے این سی ڈی اور سی پی بانڈس جاری کر کے 12,975 کروڑ روپے جمع کیے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button