مشرق وسطیٰ

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑہ بھیجنے پر حماس کا ردعمل

امریکہ کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کے اعلان پر حماس نے ردعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف ’جارحیت‘ قرار دیدیا۔

غزہ: : امریکہ کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کے اعلان پر حماس نے ردعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف ’جارحیت‘ قرار دیدیا۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرائے‘ 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسرائیل، دل آزار گانوں کے مقابلے کے اندراجات پر نظرِ ثانی کرے گا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ اسرائیل کیلئے اعلان کردہ امریکی امداد فلسطینیوں کے خلاف ‘جارحیت’ کے مترادف ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکی بحریہ کی کمک بھی اسرائیلی فوج کا مورال بلند نہیں کر سکے گی۔

یاد رہے کہ امریکی کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کیلئے اپنا جنگی بیڑہ بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کی جانب سے اسرائیل بھیجے جانے والے بحری بیڑے میں طیارہ بردار جہاز سمیت 5 تباہ کن بحری جہاز شامل ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ بھی علاقے میں اپنی طاقت بڑھائے گی، اسرائیلی فوج کیلئے مزید فوجی سازو سامان، لڑاکا طیارے، ہتھیار اور گولہ بارود بھی اسرائیل بھیج رہے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑے کو اسرائیل کی طرف روانہ کر رہے ہیں، امریکی ائیرفورس کے ایف 15، ایف 16، ایف 35 اور اے 10 لڑاکا طیارے بھی اسرائیل بھیجے جا رہے ہیں، اسرائیل کو امریکی سکیورٹی امداد کی فراہمی آج سے شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں ایک سینیئر افسر اور 50 صیہونی فوجیوں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ 22 سو سے زائد زخمی اور 100 سے زائد یرغمال بنالیے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں 78 خواتین اور 41 بچوں سمیت 413 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ 121 فلسطینی بچوں سمیت 2 ہزار 3 سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

a3w
a3w