شمالی بھارت

سیتا کے مجسمہ کی تنصیب کے لئے خواتین ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ

کونسل کی یہ میٹنگ منگل کو یہاں پارلیمنٹ بھون کے احاطے میں ہوئی جس کی صدارت کاؤنسلنگ کے بورڈ آف ٹرسٹی کے صدر سیاحتی وزیر اجے بھٹ نے کی۔

نئی دہلی: بہار کے سیتا مڑھی میں سیتا کا 251 فٹ اونچا مجسمہ نصب کرنے اور اس علاقہ کو سیاحتی اور ثقافتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے سلسلے میں آ ج یہاں رامائن ریسرچ کاؤنسلنگ کی میٹنگ ہوئی جس میں کئی خواتین نے حصہ لیا ۔

کونسل کی یہ میٹنگ منگل کو یہاں پارلیمنٹ بھون کے احاطے میں ہوئی جس کی صدارت کاؤنسلنگ کے بورڈ آف ٹرسٹی کے صدر سیاحتی وزیر اجے بھٹ نے کی۔ میٹنگ میں شامل ہوئی خواتین اراکین پارلیمنٹ نے ماتا سیتا کے مجسمہ کو نصب کرنے اور علاقہ کو سیاحت کے طور پر فروغ دینے میں مکمل حمایت کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔

میٹنگ میں پریاگ راج سے رکن پارلیمنٹ ریتا بہوگنا جوشی، سیدھی سے ایم پی ریتی پاٹھک، مرکزی وزیر اناپورنا دیوی، شیوہر سے ایم پی رما دیوی، بھنڈ سے ایم پی سندھیارائے، چھوٹا ادے پور سے ایم پی گیتا بین راٹھواں نے شرکت کی۔

اسی طرح سے بھرت پورسے ایم پی رنجیتا کولی، گواہاٹی سے ایم پی کوین اوجھا، ٹہری گڑھ وال سے ایم پی مالا راجیہ لکشمی شاہ، رائے گڑھ سے ایم پی گومتی سائے، راجسمند سے ایم پی راج کماری دیا کماری، بدایوں سے ایم پی سنگھ مترا موریہ، رائی گنج سے دیبو شری چودھری، پھول پور پریاگ راج سے ایم پی کیشری دیوی سمیت کئی خواتین ایم پی نے حصہ لیا۔

a3w
a3w