آندھراپردیش

چندرابابوگھر پہنچ کرارکان خاندان کے ساتھ جذباتی ہوگئے

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو گھر پہنچ کر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے موقع پر جذباتی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو گھر پہنچ کر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے موقع پر جذباتی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام

ان کی اہلیہ بھونیشوری نے ان کا استقبال کیا۔چندرابابو کے رشتہ داروں نے اس کیس میں غیر قانونی طور پر انہیں ماخوذ کئے جانے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

خاندان کے کئی افراد اشکبار ہوگئے جنہوں نے چندرا بابو کو گلے لگایا۔ چندرا بابو بھی جذباتی ہو گئے۔

تلگودیشم پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر پوسٹ کی ہیں۔چندرا بابو کو اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 52 دن تک راجہ مہندرا ورم جیل میں رہے۔

ہائی کورٹ نے انہیں خرابی صحت کی بنیاد پر عبوری ضمانت دے دی۔ منگل کی شام راجہ مہندرا ورم جیل سے رہا ہونے کے بعد، وہ تقریباً 13 گھنٹے تک سڑک کا سفر کر کے انڈاولی میں اپنی رہائش گاہ پہنچے۔

راستے میں تلگودیشم کارکنوں اور مداحوں نے چندرا بابو کا پرتپاک استقبال کیا۔