آندھراپردیش

اے پی: سڑک حادثہ میں ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ اور بیٹا ہلاک

یہ حادثہ اتنا خطرناک تھاکہ رمیش اور ان کا بیٹا سنکلپ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سپرنٹندنٹ کی بیوی پرسنا لکشمی اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹا دونوں ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ نندی گامامنڈل کے پدانائیڈوپیٹ میں اُس وقت پیش آیا جب ان کی تیزرفتار کار،قومی شاہراہ کے بریج کی دیوارسے ٹکراگئی۔

تفصیلات کے مطابق ویزاگ سے تعلق رکھنے والے رمیش پالسا، ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔ یہ حادثہ اتنا خطرناک تھاکہ رمیش اور ان کا بیٹا سنکلپ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سپرنٹندنٹ کی بیوی پرسنا لکشمی اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔

ان کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ مقامی افرادنے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ گاڑی چلانے کے دوران، نیند کا غلبہ ہونے کے نتیجہ میں یہ خطرناک حادثہ پیش آیا۔

a3w
a3w