حیدرآباد

نمائش سوسائٹی کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ کا انعقاد

کل ہند صنعتی نمائش سوسائٹی، نامپلی کے زیر اہتمام نمائش میدان کے لان (گارڈن) میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ کل ہند مشاعرہ کا انعقاد گلوبل کلچرل فیسٹیول کے تحت اردو کلچرل پروگرامس کی کامیاب کوشش تھی۔

حیدرآباد: کل ہند صنعتی نمائش سوسائٹی، نامپلی کے زیر اہتمام نمائش میدان کے لان (گارڈن) میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ کل ہند مشاعرہ کا انعقاد گلوبل کلچرل فیسٹیول کے تحت اردو کلچرل پروگرامس کی کامیاب کوشش تھی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کلا بھارتی این ٹی آر اسٹیڈیم کے کتاب میلہ میں  مزاحیہ مشاعرہ، پروفیسرایس اے شکور اور پروفیسر مصطفےٰ علی سروری کا خطاب
کل ہند صنعتی نمائش، ٹرافک تحدیدات
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
نواب شاہ عالم خان یادگار مشاعرہ

اس کا سہرا کنوینر سب کمیٹی اردو کلچرل پروگرامس جناب مخیر حیدر کے سرجاتا ہے جنہوں نے رات دن محنت کرکے کل ہند مشاعرہ کو کامیابی کے عروج پر پہنچایا۔

نمائش میدان میں منعقدہ یہ کل ہند مشاعرہ اردو کلچرل پروگرامس کا سب سے بڑا مشاعرہ تھا۔ نمائش میدان کے چمن میں تمام کرسیاں پُر ہوگئی تھیں اور سینکڑوں افراد ٹھہرے ہوئے نظر آرہے تھے۔

معروف شاعرجناب منظر بھوپالی نے مشاعرہ کو لوٹ لیا۔ جناب محشر آفریدی، ڈاکٹر سریتا شرما، ممتاز نسیم، ظنزو مزاح کے شاعر جناب جھنجھٹ (یو پی) ،کرنل وی پی سنگھ، جناب فہیم احمد ودیگر نے کلام سنایا۔