کھیل

آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ تیزگیندباز شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ تیزگیندباز شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پی ایس ایل 11: بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے جزوی استثنیٰ
بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان، شان مسعود کپتان اور سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
عثمان قادر کا دوبارہ پاکستان کیلئے نہ کھیلنے کا فیصلہ
راشد خان بنگلہ دیش ون ڈے کیلئے فٹ


پی سی بی کے مطابق سلمان علی آغا کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے، جبکہ اسکواڈ میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


پاکستانی ٹیم میں احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو موقع دیا گیا ہے، جبکہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر بطور وکٹ کیپر بلے بازاسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔


اس سیریز کے ذریعے سینئر کھلاڑی بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔


دوسری جانب فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہو سکے اور وہ بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے، جبکہ عثمان خان بیماری کے باعث انتخاب کیلئے دستیاب نہیں تھے۔


پی سی بی نے سابقہ اسکواڈ میں شامل فہیم اشرف، فیصل اکرم، حسین طلعت، محمد رضوان، وسیم جونیئر اور سعد مسعود کو اس سیریز کیلئے ڈراپ کر دیا ہے۔


اعلان کردہ اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔