قومی

دس ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 24 نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات 18 جون کو ہوں گے

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، ان انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کے کاغذات 8 جون تک بھرے جا سکیں گے اور ان کی جانچ پڑتال 9 جون کو کی جائے گی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 11 جون رکھی گئی ہے۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے 10 ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 24 نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات 18 جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

ان نشستوں پر منتخب ارکان کی مدتِ کار آئندہ جون اور جولائی کے مہینوں میں مکمل ہو رہی ہے۔ ان میں آندھرا پردیش، گجرات اور کرناٹک سے چار چار نشستیں، مدھیہ پردیش اور راجیستھان سے تین تین، جھارکھنڈ سے دو جبکہ منی پور، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور میزورم سے ایک ایک نشست کے لیے انتخابات کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، ان انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کے کاغذات 8 جون تک بھرے جا سکیں گے اور ان کی جانچ پڑتال 9 جون کو کی جائے گی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 11 جون رکھی گئی ہے۔

پولنگ 18 جون کو صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک کرائی جائے گی اور اسی دن شام 5:00 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ انتخابی عمل 20 جون تک مکمل ہو جائے گا۔