مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں کن ویزوں پر آنے والے افراد حج ادا نہیں کرسکیں گے؟

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں برس حج سیزن 2024 کے لیے داخلی عازمین (شہریوں اور غیر ملکیوں) کیلیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ان ویزوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جن پر مملکت میں آنے والے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
عرفان پٹھان نے بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
ایران میں خاتون کو 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عمل درآمد

سعودی خبر رساں ادارے عاجل کی رپورٹ کے مطابق ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج ویزا نہ رکھنا قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس صورت میں سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزارت حج کے بیان کے مطابق وزٹ، ٹورسٹ، ورک اور ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے حج نہیں کرسکتے، ویزے کے بغیر حج نہیں ہوتا اور حج کے لیے ضروری ہے کہ مملکت آمد سے قبل ویزے کا حصول ممکن بنایا جائے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں برس حج سیزن 2024 کے لیے داخلی عازمین (شہریوں اور غیر ملکیوں) کیلیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ابشر پلیٹ فارم اور وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے پرمٹ جاری کئے جارہے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق داخلی عازمین کے لیے مخصوص الیکڑانک پلیٹ فارم یا نسک کے ذریعے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ داخلی عازمین حج کے لیے وزارت کی جانب سے چار پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔