تلنگانہ

منفی طاقتوں کو سبق سکھانے کی ضرورت: کے سی آر

بی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی پر کئے گئے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بی آر ایس کے صدر اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج یہاں کہا کہ مثبت طاقتیں اِس طرح کے حملوں میں ملوث ہیں، جنہیں سبق سکھانا چاہیے۔

حیدر آباد: بی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی پر کئے گئے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بی آر ایس کے صدر اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج یہاں کہا کہ مثبت طاقتیں اِس طرح کے حملوں میں ملوث ہیں، جنہیں سبق سکھانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

صدر بی آر ایس نے پربھاکر ریڈی پر کئے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے اُمیدوار ہیں۔

اِس طرح کے حملوں سے اِس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ منفی طاقتیں اپنے مقاصد اور مفادات کی خواہاں ہیں جنہیں سبق سکھایا جانا چاہیے۔

چیف منسٹر جو کہ کے سی آر سے مشہور ہیں، یہاں ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے پارٹی اُمیدوار پر کئے گئے حملے کی مذمت کی۔

یہ تقریب سابق کانگریس قائدین این جناردھن ریڈی اور پی وشنووردھن ریڈی کے بی آر ایس میں شمولیت کے موقع پر منعقد کی گئی تھی جنہیں کانگریس کی جانب سے ٹکٹس کی اجرائی عمل میں نہیں آئی۔