تلنگانہ

ایم جی ایم اسپتال میں تقریبا پانچ گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی متاثر۔مریضوں کو مشکلات

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں واقع مشہور ایم جی ایم سرکاری اسپتال میں تقریبا پانچ گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی متاثررہی جس سے ڈاکٹرس کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں واقع مشہور ایم جی ایم سرکاری اسپتال میں تقریبا پانچ گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی متاثررہی جس سے ڈاکٹرس کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

ذرائع کے مطابق بجلی کی سپلائی میں کل شام تقریبا 4.30بجے رکاوٹ پیدا ہوئی۔یہ بجلی کل شب تقریبا 9.30بجے ہی بحال ہوپائی۔

اس دوران کئی وارڈس میں مریضوں کا شدید گرمی سے بُراحال تھاکیونکہ چند دنوں کے دوران گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

نرسنگ ہاسٹل کے عقبی سمت بجلی کے تاروں پرپتنگ کا مانجھا الجھ گیا جس کے نتیجہ میں بجلی کے تارٹوٹ گئے۔ان کی مرمت کے دوران بجلی کی سپلائی متاثر رہی جس سے بچوں کے وارڈس میں زیرعلاج بچے کافی متاثررہے۔

بجلی سپلائی کے متاثر ہونے کی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشیل میڈیا کا استعمال کرنے والوں نے اس واقعہ پرافسوس کا اظہار کیااورکہاکہ ایسے واقعات کے رونما ہونے پر ہنگامی طورپر بجلی کی متبادل سپلائی کو یقینی بنایاجائے تاکہ مریضوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

a3w
a3w