وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں زبردست زلزلہ ، ہزاروں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
زلزلوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور خوفزدہ شہری گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ وزیر داخلہ دیوسدادو کابیو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطاً اپنے گھر خالی کر دیں۔
کراکس: وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں چند سیکنڈ کے وقفے سے دو طاقتور زلزلے محسوس کیے گئے۔ پہلے زلزلے کی شدت 7.2 جبکہ دوسرے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور خوفزدہ شہری گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ وزیر داخلہ دیوسدادو کابیو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطاً اپنے گھر خالی کر دیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بڑے پیمانے پر جان و مال کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے اندازے کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔
یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ پر آیا۔ اس وقت وینزویلا میں قومی تعطیل تھی، جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں میں موجود تھے۔
زلزلے کا مرکز وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے مغرب میں واقع مونٹالبان علاقہ تھا، جہاں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔