قومی

جی-7 کانفرنس میں شرکت کے بعد مودی پیرس پہنچے، ہندوستانی برادری سے کریں گے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی جی-7 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے بعد بدھ کی دیر رات فرانس کے شہر ایویان سے دارالحکومت پیرس پہنچ گئے۔ پیرس میں مسٹر مودی کا ہندوستانی تارکین وطن برادری نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جی-7 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے بعد بدھ کی دیر رات فرانس کے شہر ایویان سے دارالحکومت پیرس پہنچ گئے۔ پیرس میں مسٹر مودی کا ہندوستانی تارکین وطن برادری نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے بدھ کی رات سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "کچھ دیر پہلے پیرس پہنچا اور وہاں ہندوستانی تارکین وطن برادری نے میرا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
ہند-بحیرہ روم تعاون: بھارت اور اٹلی نے اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

مجھے ہندستان اور فرانس کو مزید قریب لانے میں ان کی کوششوں پر فخر ہے۔ ہندستان -فرانس شراکت داری ہمارے کرہ ارض کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔” مسٹر مودی آج پیرس میں کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں وہ صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ‘ویوا نیٹ’ پروگرام میں شرکت کریں گے اور لوگوں سے خطاب کریں گے۔ وہیں، دیر شام وطن روانہ ہونے سے پہلے وہ ہندوستانی برادری کے لوگوں سے خطاب کریں گے۔

مسٹر مودی 13 جون کو فرانس اور سلوواکیہ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے۔