حیدرآباد

بیٹی کی شادی کے موقع پر باپ کا انتقال

بیٹی کی شادی کے موقع پر باپ کا انتقال ہوگیا۔ شادی کی خوشی کی بجائے گھر میں ماتم مچ گیا۔ ذرائع کے بموجب قدیم ملک پیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: بیٹی کی شادی کے موقع پر باپ کا انتقال ہوگیا۔ شادی کی خوشی کی بجائے گھر میں ماتم مچ گیا۔ ذرائع کے بموجب قدیم ملک پیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ میرامین الدین علی خان عرف ناصر ساکن ادارہ ملیہ کی دختر کی شادی پیر کو شملہ گارڈن فنکشن ہال‘ نلگنڈہ چوراہے میں مقرر تھی۔ نکاح تقریب منعقد کی گئی تھی۔

دلہن کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ضیاء الحق‘ ملک پیٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین حمد و میاں کے قبرستان‘ دودھ باؤلی میں عمل میں آئی۔