حیدرآباد

حیدرآباد میں بارش، ٹریفک جام کی صورتحال

5 دسمبر کی صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے۔ کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال دیکھی گئی جس سے گاڑیاں کلومیٹر دور تک پھنسی رہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز پنج گٹہ، ہائی ٹیک سٹی، مادھا پور، کونڈا پور، کوکٹ پلی، ایراگڈہ، امیر پیٹ، پنجہ گٹہ، خیریت آباد، بیگم پیٹ، جگت گری گٹہ، قطب اللہ پور، سچترا، الوال، رائے درگم، سورارم، موسی پیٹ، پرگتی نگر، نظام پیٹ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
لائم لائٹ ڈائمنڈز نے حیدرآباد میں اپنے دوسرے اسٹور کا افتتاح کردیا، لکشمی مانچو نے انجام دیا افتتاحی فریضہ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
کہیں بھی آبی بحران کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کی ہدایت
حیدرآباد کے ڈائیٹ کالج میں داخلے کے لیے ویب کونسلنگ کا مطالبہ
محبوب نگر: مدرسہ انوارالحسنات للبنات میں مولانا محمد محسن پاشاہ کی گل پوشی

5 دسمبر کی صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے۔ کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال دیکھی گئی جس سے گاڑیاں کلومیٹر دور تک پھنسی رہیں۔

دفاتر جانے کا وقت ہونے کی وجہ سے ملازمین پریشان رہے۔اسی دوران طوفان کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آرینج اورا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

سوریا پیٹ، محبوب نگر، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع کے لیے آرینج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کریم نگر، پداپلی، نلگنڈہ، یادادری بھونگیر،جئے شنکر بھوپال پلی اور ناگرکرنول اضلاع کے لیے ا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔