حیدرآباد

گھر میں چوری کے بعد چوروں نے فریج میں رکھی بریانی پر ہاتھ صاف کردیا

گھر میں چوری کرنے کے بعد چوروں نے فریج میں رکھی بریانی پر ہاتھ صاف کردیا۔

حیدرآباد: گھر میں چوری کرنے کے بعد چوروں نے فریج میں رکھی بریانی پر ہاتھ صاف کردیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے بالاپور کے بڈنگ پیٹ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ان چوروں نے مکان سے نقد رقم کے ساتھ ساتھ زیورات کی چوری کرلی۔

انہوں نے جب فریج کھولا تو اس میں بریانی تھی۔چوروں نے وہیں بیٹھ کر بریانی کھالی اور فرارہوگئے۔یہ واردات 26جون کوپیش آئی۔

مکان مالک جو پرائیویٹ اسپتال میں نرس ہے نے مکان کو مقفل کیا تھا اور قریبی رشتہ دار کے مکان میں ہونے والی تقریب کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

اگلے دن جب وہ واپس آئی تو اس نے گھر کا دروازہ کھلا پایا اور گھر کی اشیا منتشر تھیں۔الماری میں موجود قیمتی سامان غائب تھا۔

اس کی حیرت کی اُس وقت انتہا نہیں رہی جب اس نے دیکھا کہ فریج میں رکھی بریانی پر بھی چوروں نے ہاتھ صاف کردیاہے۔

اس بات کی شکایت بالاپور پولیس سے کی گئی جس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔