کھیل

میسی نے اپنی سالگرہ کو یادگار بنا لیا

میسی نے اپنی سالگرہ کے دن ہوم گراؤنڈ پر نمائنشی میچ کھیلا جس میں انہوں نے گولز کی ہیٹ ٹرک کرکے جہاں اپنے دلفریب کھیل سے اپنے پرستاروں کو محظوظ کیا وہیں اپنی سالگرہ کو یادگار بھی بنایا۔

بیونس آئرس: اسٹار چیمپئن فٹبالر لیونل میسی نے اپنی 36 ویں جنم دن پر نمائشی میچ میں گولز کی ہیٹ ٹرک کرکے اپنی سالگرہ کو یادگار بنا لیا۔

متعلقہ خبریں
لیونل میسی ’انٹر میامی‘ فٹبال کلب جوائن کریں گے
میسی کا رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور
میسی کو سعودی کلب کی جانب سے 400 ملین یورو سالانہ کی پیشکش
میسی کا پہلے گیم میں گول پی ایس جی کی کامیابی

ارجنٹینا کے چیمپئن کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی گزشتہ روز 36 سال کے ہو گئے۔

میسی نے اپنی سالگرہ کے دن ہوم گراؤنڈ پر نمائنشی میچ کھیلا جس میں انہوں نے گولز کی ہیٹ ٹرک کرکے جہاں اپنے دلفریب کھیل سے اپنے پرستاروں کو محظوظ کیا وہیں اپنی سالگرہ کو یادگار بھی بنایا۔

اس میچ میں ارجنٹینا کے دیگر کھلاڑی بھی شریک تھے جنہوں نے میچ کے بعد میسی کی سالگرہ کا شاندار انداز میں جشن بھی منایا۔

واضح رہے کہ لیونل میسی نے گزشتہ سال قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بناکر اپنے کیریئر کا دیرینہ خواب پورا کیا تھا۔

اسٹار فٹبالر نے حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو خیرباد کہنے کے بعد امریکی فٹبال کلب انٹر میامی جوائن کیا ہے، وہ پہلی بار یورپ سے باہر کسی کلب کا حصہ بنے ہیں۔

میسی نے چند روز قبل ہی چین میں ایک دوستانہ میچ میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا تیز ترین گول بھی کیا تھا۔

a3w
a3w