کشن ریڈی علیل، ایمس میں زیرعلاج
سینہ میں درد کی شکایت پر ان کو ایمس لے جایا گیا جہاں ان کے درکار طبی معائنے کئے گئے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی علیل ہوگئے۔ ان کو نئی دہلی کے ایمس منتقل کیا گیا۔
سینہ میں درد کی شکایت پر ان کو ایمس لے جایا گیا جہاں ان کے درکار طبی معائنے کئے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ وہ کارڈیاک کیریونٹ میں ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہیں۔
ان کے اسپتال میں ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی ان کے حامیوں کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
کشن ریڈی کے قریبی ساتھیوں نے ان کے حامیوں اور پارٹی لیڈروں سے کہا کہ وہ ان کی صحت کے تعلق سے پریشان نہ ہوں کیونکہ ان کی حالت مستحکم ہے۔
ایمس کی جانب سے بھی ایک میڈیا بلیٹن جاری کرتے ہوئے کشن ریڈی کی حالت کے بارے میں خبر دی گئی ہے۔ میڈیا بلیٹن کے مطابق مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کی حالت مستحکم ہے اور معمول کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں تاہم ڈاکٹرس ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔