مشرق وسطیٰ

سعودی دلہن کی مہمان خواتین سے انوکھی فرمائش

سعودی عرب میں چند روز بعد دلہن بننے والی ایک لڑکی نے اپنی شادی کے دن مدعو تمام خواتین سے درخواست کی ہے کہ اس کی شادی کے روز کوئی بھی خاتون سفید لباس نہ پہنیں۔

ریاض:شادی کا دن ہر لڑکی کے لیے یادگار ہوتا ہے سعودی عرب میں ایک دلہن نے اپنی شادی میں مدعو خواتین سے وہ فرمائش کر دی جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ہر لڑکی محفل میں خوبصورت اور منفرد نظر آنا چاہتی ہے اور اگر بات ہو اس کے شادی کے دن کی تو یہ خواہش شدت کے ساتھ ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں
شادی کے موقع پر کی گئی فائرنگ سے ایک شخص کی موت
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں  حسینی  علم میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے ڈیجیٹل ڈاکومنٹری کی رونمائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

 سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی دلہن نے اپنی اسی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مہمان خواتین سے انوکھی فرمائش کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چند روز بعد دلہن بننے والی ایک لڑکی نے اپنی شادی کے دن مدعو تمام خواتین سے درخواست کی ہے کہ اس کی شادی کے روز کوئی بھی خاتون سفید لباس نہ پہنیں۔

دلہن نے ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ درخواست اپنی شادی میں مدعو تمام خواتین سے کی ہے جس کی ویڈیو سعودی عرب کے مقامی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

دلہن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’میں چاہتی ہوں کہ میری شادی کے موقع پر کوئی بھی سفید جوڑا زیب تن نہ کرے۔ سفید جوڑا صرف میرا ہو گا۔ میں نہیں چاہتی کہ شادی کے موقع پر کوئی اور خاتون سفید رنگ کے عروسی طرز کے لباس میں نظر آئے۔ دلہن کی اس انوکھی فرمائش پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ دلہن کو خود پر اعتماد نہیں اگر وہ پُراعتماد ہوتیں تو ایسی درخواست کبھی نہ کرتیں جب کہ ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو دلہن کی فرمائش کو حق پر قرار دے رہے ہیں۔

 اور ان کا کہنا ہے کہ یہ اس کا حق ہے کہ وہ شادی کے موقع پر شادی کے دن تمام خواتین سے منفرد نظر آئے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خطہ عرب میں دلہن اپنی شادی پر روایتی سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کرتی ہیں۔