شمال مشرق

ہم ملک میں نفرت کو جیتنے نہیں دیں گے:راہول گاندھی

راہول گاندھی نے 5 اکتوبر کے اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی محبت اور نفرت کے درمیان ہے۔ کانگریس محبت پھیلاتی ہے جبکہ بی جے پی نفرت پھیلاتی ہے۔ سب سے اہم چیز بھائی چارہ ہے۔

نوح: کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی مذہب‘ زبان اور ذات کی بنیاد پر بی جے پی کی جانب سے پھیلائی جارہی نفرت کو جیتنے نہیں دے گی اور ہریانہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسمبلی انتخابات میں برسراقتدار جماعت کو معزول کریں۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو

راہول گاندھی‘ نوح میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے جہاں گزشتہ سال وشواہندو پریشد(وی ایچ پی) کے جلوس پر ہجوم کے حملہ کے بعد تشدد کے واقعات پیش آئے تھے جس کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں 2 سیکوریٹی گارڈس اور عالم شامل تھے۔

 راہول گاندھی نے 5  اکتوبر کے اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی محبت اور نفرت کے درمیان ہے۔ کانگریس محبت پھیلاتی ہے جبکہ بی جے پی نفرت پھیلاتی ہے۔ سب سے اہم چیز بھائی چارہ ہے۔

بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ جب بھی کہیں جاتے ہیں تو وہ نفرت پھیلانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ وہ جس ریاست میں بھی جاتے ہیں کہیں وہ زبان کی بات کرتے ہیں تو کہیں مذہب کی تو کہیں ذات پات کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

ہندوستان نفرت کا نہیں محبت کا ملک ہے اور آپ نے سارے ملک کو یہ دکھادیا ہے۔ ہم ملک میں اس نفرت کو جیتنے نہیں دیں گے۔ ملک میں محبت‘ بھائی چارہ اور اتحاد کی جیت ہوگی۔ لوک سبھا میں قائد اپوزیشن نے کہا کہ نفرت کے ساتھ ملک کمزور ہوتا ہے۔ نفرت‘ افسوس اور ڈر پھیلاتی ہے۔ صرف محبت ہی نفرت کا تریاق ہے۔

 محبت‘ بھائی چارہ پھیلاتی ہے اور محبت کے ساتھ ملک ترقی کرتا ہے۔ ہم محبت کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن وہ (بی جے پی) نفرت پھیلاتے ہیں اور ملک کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ راہول گاندھی نے دستور کی کاپی لہراتے ہوئے کہا کہ اس نے غریبوں‘ کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس دستور پر حملہ کرنے تلے ہوئے ہیں۔ یہ ساری لڑائی اسی کے بارے میں ہے۔

 اگر دستور نہیں رہے گا تو آپ‘ غریب لوگوں کے پاس کچھ نہیں رہے گا۔ آپ کی زمین‘ پیسہ اور پانی غائب ہوجائیں گے۔ یہ چند مخصوص 20-25  افراد کے ہاتھوں میں چلے جائیں گے۔

راہول گاندھی نے ایک بار پھر بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی راستے اختیار کرتے ہوئے اور بھاری رقم خرچ کرتے ہوئے ہریانہ کے نوجوانوں کے امریکہ جانے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ان  لوگوں کو اپنی آبائی ریاست میں روزگار کے مواقع میسر نہیں۔ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 8  اکتوبر کو ہوگی۔