قومی

شبھیندو نے رابندر ناتھ ٹیگور کے 165 ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

انہوں نے کہا کہ "ان کی لافانی تخلیقات، انسان دوست فلسفہ اور حب الوطنی نے صدیوں تک ہماری رہنمائی کا کام کیا ہے۔ وہ ہمیشہ بنگلہ ادب اور ثقافت کے آسمان پر ایک چمکتے ستارے کے طور پر موجود رہیں گے۔

کولکاتہ: مغربی بنگال کے نو منتخب وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے ہفتہ کو نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کے 165 ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور نمن کیا۔

متعلقہ خبریں
ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر ترمیم: بنگال میں 90 لاکھ سے زیادہ نام حذف،مرشد آباد سرفہرست
مغربی بنگال میں ترنمول قائد پر دن دھاڑے قاتلانہ حملہ
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

مسٹر ادھیکاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے "وشو کوی” کو نمن کیا اور بنگلہ ادب، ثقافت اور فکر میں ان کے بے مثال تعاون کو یاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ "ان کی لافانی تخلیقات، انسان دوست فلسفہ اور حب الوطنی نے صدیوں تک ہماری رہنمائی کا کام کیا ہے۔ وہ ہمیشہ بنگلہ ادب اور ثقافت کے آسمان پر ایک چمکتے ستارے کے طور پر موجود رہیں گے۔

انسانی تہذیب اسی عظیم خیال سے متاثر ہو کر آگے بڑھتی رہے — ‘جہاں ذہن خوف سے آزاد ہو اور سر بلند رہے’۔”