لکھنؤ چلڈرنس پارک میں لاشوں کو جلانے کا واقعہ، عہدیدار خاموش
رہائشی علاقہ جانکی پورم کے چلڈرنس پارک کو یہاں آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بات قرب و جوار میں واقع پہار پور علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ یہاں اکثر لاشوں کو جلایا جایا جاتا ہے۔

لکھنؤ: رہائشی علاقہ جانکی پورم کے چلڈرنس پارک کو یہاں آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بات قرب و جوار میں واقع پہار پور علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ یہاں اکثر لاشوں کو جلایا جایا جاتا ہے۔
انہوں نے بلدی حکام کو انتباہ دیا تھا کہ اگر اندرون ہفتہ اس کا کوئی حل تلاش نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔
مکینوں نے بتایا کہ اُنہیں یہاں مکانات 20 سالہ اسکیم کے تحت 20 سال قبل مختص کئے گئے تھے اور 10 فیصد اضافی رقم پارک اراضی مختص کرنے کے لئے بھی لئے گئے تھے۔
تاہم لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھاریٹیز نے کہا کہ علاقہ کے نقشہ کی پہلے ہی حد بندی کی گئی تھی جس میں پارک اور کریمیٹوریم دونوں شامل تھے، جو لوگ یہاں آخری رسومات کے لئے اِس میدان کو استعمال کرتے ہیں، اُن کا یہ دعویٰ ہے کہ اِس کو عرصہ دراز سے استعمال کررہے ہیں۔
فی الحال لکھنؤ میں 3 کریمیشن سائٹس ہیں جن میں گولالا گھاٹ، بائیکنٹھ دھام (بھینسا کند) اور عالم باغ نہاریہ گراؤنڈ شامل ہیں، جن کی دیکھ بھال لکھنؤ میونسپل کارپوریشن (ایل ایم سی) کرتا ہے۔