جرائم و حادثات

سکندرآباد۔ شالیمار ویکلی ایکسپریس ٹرین پٹری سے اترگئی

حکام نے مزید بتایا کہ راحت کام جاری ہے۔

حیدرآباد: کھڑکپور ڈیویژن کے نلپور اسٹیشن کے قریب سکندرآباد۔ شالیمار ویکلی ایکسپریس ٹرین کے آج صبح پٹری سے اترنے کے بعد ریلوے حکام نے بڑے پیمانہ پرراحت اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
ڈاکٹر اجے کمار اگروال کو کولکتہ میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا
کولکتہ شہر ریالیوں اور مظاہروں سے دہل گیا
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی
کولکتہ میں پاکستانی جاسوس گرفتار

ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) حکام نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس کی ایک پارسل وین اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا۔

حکام نے بتایا کہ سانتراگاچی اور کھڑکپور سے ایک ریلیف ٹرین اور میڈیکل ریلیف ٹرینیں پٹری سے اترنے والی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پھنسے ہوئے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ راحت کام جاری ہے۔