سوشیل میڈیاشمالی بھارت

دولہا کرنسی نوٹ نہ گن سکا،دلہن کا شادی سے انکار

دلہن ریٹاسنگھ فوری منڈپ سے چلی گئی۔ دولہے والوں اور دلہن والوں میں بحث وتکرارہوگئی اور پولیس بلالی گئی۔ دلہن والوں کا دعویٰ ہے کہ شادی کے دن تک انہیں یہ نہیں معلوم تھاکہ 23 سالہ دولہا کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں ریاضی کی وجہ سے ایک شادی نہ ہوسکی۔ دولہا کرنسی نوٹ گن نہ سکا تو 21 سالہ دلہن نے شادی کرنے سے انکارکردیا۔ شادی کے منترپڑھے جانے کے دوران پجاری کو دولہے کے رویہ پر شک ہوا اور اس نے لڑکی والوں کو یہ بات بتادی۔

متعلقہ خبریں
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز

دلہن ریٹاسنگھ فوری منڈپ سے چلی گئی۔ دولہے والوں اور دلہن والوں میں بحث وتکرارہوگئی اور پولیس بلالی گئی۔ دلہن والوں کا دعویٰ ہے کہ شادی کے دن تک انہیں یہ نہیں معلوم تھاکہ 23 سالہ دولہا کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

دلہن کے بھائی موہت نے کہاکہ شادیاں عام طور پر بھروسہ میں ہوتی ہیں۔ رشتہ لگانے والا ہمارا قریبی رشتہ دارتھا لہذا ہم نے اس پر بھروسہ کیا اور لڑکے سے ملاقات نہیں کی۔ پجاری نے جب ہمیں لڑکے کے عجیب رویہ کے بارے میں بتایاتو ہم نے اس کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا۔

 ہم نے اسے 10 روپئے کے 30کرنسی نوٹ گننے کیلئے دئیے جنہیں وہ گن نہیں سکا۔ اس کی اس حالت کاپتہ چلنے پرریٹا نے شادی کرنے سے انکارکردیا۔

 دونوں کنبوں میں جھگڑا ہوا‘ معاملہ پولیس تک پہنچا‘ پولیس نے صلح صفائی کرانے کی کوشش کی لیکن دلہن ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ بارات کو واپس جانا پڑا۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر(ایس ایچ او) انیل کمار چوبے نے بتایاکہ ابھی تک اس معاملہ میں کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔