تلنگانہ
ٹرینڈنگ

مسلمانوں سے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کی معذرت خواہی

محمود علی نے کہا کہ گزشتہ روز حضرت سیدنا عمرفاروق ؓ کے سلسلے میں کئے گئے ان کے تبصرہ پر شرمندہ ہوں اور تمام امت مسلمہ سے اس سلسلے میں معافی کا طلب گا ر ہوں۔ مجھے ایسا نہیں کہنا چائے تھا ۔

کھمم: بی آر ایس امیدوار و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کی انتخابی مہم کے دوران وزیر داخلہ محمود علی نے آج کھمم کا دورہ کیا اس موقع پر بی آر ایس دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود علی نے کہا کہ گزشتہ روز حضرت سیدنا عمرفاروق ؓ کے سلسلے میں کئے گئے ان کے تبصرہ پر شرمندہ ہوں اور تمام امت مسلمہ سے اس سلسلے میں معافی کا طلب گا ر ہوں۔

متعلقہ خبریں
کونسل کا ضمنی الیکشن، نوین کمار ریڈی بی آر ایس امیدوار
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا
وزیراعظم ورنگل میں انتخابی مہم چلائیں گے

مجھے ایسا نہیں کہنا چائے تھا ۔ میں تمام صحابہ کرامؓ اور اولیاءاللہ وعلماءکرام کی قدردانی ، احترام کرتا ہوں۔ معذرت خواہی کے بعد وزیر داخلہ نے مسلم اکثریتی علاقہ قلعہ ، نظام پیٹ مومنان، شکرار پیٹ میں روڈ شو میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتخابات ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ آتے ہیں۔

کوئی ایک امیدوار کی جیت ہوتی ہے لےکن رائے دہندوں کو چاہئے کہ اپنے علاقہ اور ریاست میں تیز رفتار ترقی جاری رکھنے والے قابل امیدوار اور کارگرد سیاسی جماعت کو اقتدار سونپنا ہوگا ۔

 انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں کے دوران ریاست تلنگانہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے باعث آج تلنگانہ ریاست نے ملک بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا۔انہوںنے کھمم سے بی آر ایس امیدوار اجئے کمار کو بھاری اکثریت سے جتانے کی اپیل کی ۔