تلنگانہ

جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی مجلسِ منتظمہ کے اجلاس کا کامیاب انعقاد

ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر کی خصوصی شرکت، اہم ملی و سماجی امور پر غور و خوض،،۔

ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر کی خصوصی شرکت، اہم ملی و سماجی امور پر غور و خوض،،۔                     

 نظام آباد :  ضلع نظام آباد کی جمعیۃ علماء کی مجلسِ منتظمہ کا ایک اہم اور کامیاب اجلاس منعقد ہوا، جس میں جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے ذمہ داران اور اراکینِ مجلس نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے مختلف ملی، سماجی اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

اجلاس کا آغاز حافظ عقیل صاحب، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بودھن، کی پرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں حافظ افسر صاحب مظہری ، صدر جمعیۃ علماء بودھن، نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ پاک کا منظوم نذرانہ پیش کیا۔

اس کے بعد صدرِ اجلاس حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں موجودہ حالات کے تناظر میں نہایت اہم اور حساس مسائل کی جانب شرکاء کی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شرپسند عناصر کی سازشوں اور اشتعال انگیزیوں کا منظم، پُرامن اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے مؤثر سدِباب کیا جائے۔ اس ضمن میں حال ہی میں آرمور کے ایک اردو ٹیچر کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اجتماعی بیداری اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔

اجلاس میں SIR سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ذمہ داران کو ہدایت دی گئی کہ عوام میں اس سلسلہ میں بیداری پیدا کریں، فارم بھرنے میں مکمل رہنمائی فراہم کریں اور ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی مستحق فرد کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیشِ نظر اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جھوٹی افواہوں، گمراہ کن خبروں اور اشتعال انگیز پیغامات کا مثبت، مدلل اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے نوجوانوں کی باقاعدہ تربیت کرنے اور ایک منظم سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دینے کی رائے پیش کی گئی، تاکہ ملت کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے اور معاشرے میں امن و بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔

اجلاس میں مختلف درپیش مسائل اور حالاتِ حاضرہ کے پیشِ نظر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ایک عظیم الشان اجلاسِ عام بروز اتوار، 26 جولائی 2026ء منعقد کیا جائے گا، جس میں عوام الناس کو موجودہ حالات، ملی ذمہ داریوں اور اجتماعی لائحۂ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔

آخر میں ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور اخلاص کے ساتھ عوام کی رہنمائی اور خدمت کے فریضہ کو انجام دیں، موجودہ حالات میں ملت کے ہر فرد تک صحیح معلومات پہنچائیں اور جمعیۃ علماء کے پیغام کو مؤثر انداز میں عام کریں۔ جناب نصیر الدین صاحب نے ہر سال ہونے والے کام سیرت کوئز و اصلاح معاشرہ کے انعقاد پر زور دیا۔

اجلاس اپنے اہم فیصلوں، مفید تجاویز اور ملت کی فلاح و بہبود کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر  جناب نصیر الدین لکچرر

نائب صدر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد

جناب یحییٰ ظفر نائب صدر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد

جناب افضل الدین جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد

جناب عنایت علی افروز خازن جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد

حافظ عتیق سیکریٹری

مولانا عبدالناصر آرگینایزر سیکرٹری

مفتی شیخ محمود ابولحمود قاسمی صدر اصلاح معاشرہ ضلع نظام آباد

مفتی رفیق ذاکر قاسمی

صدر جمعیۃ علماء

آرمور پرکٹ

مفتی عبدالماجد قاسمی

صدر جمعیتہ علماء

چندور ورنی

مفتی نظام الدین

صدر جمعیتہ علماء

پوچم پاڈ

حافظ افسر مظہری

صدر جمعیتہ علماء بودھن

حافظ افضل صاحب

صدر جمعیتہ علماء رنجل

حافظ عبدالرشید

صدر جمعیتہ علماء

 نندی پیٹ

مولانا صابر مفتاحی

صدر جمعیتہ علماء

ویلپور

مولانا عاطف ایوبی

نمائندہ جمعیتہ علماء

ایڑپلی

مفتی عبدالعظیم آرمور

قاضی عبدالمجید آرمور

حافظ عقیل جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء بودھن 

مولانا سید ثناء اللہ فاسمی

حافظ ابراہیم اشاعتی

مولانا زبیر مدنی

جناب احمد علی خان

صاحب جرنلسٹ

حافظ عبدالولی مظہری

عبداللہ انجینیر

ودیگر موجود تھے۔۔۔۔