تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کی گھر گھر مہم

اس قدم کے حصہ کے طور پر بی جے پی ایک ہی دن میں تلنگانہ بھر کے35لاکھ خاندانوں سے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔

حیدرآباد: مودی حکومت کے 9سال کی تکمیل پر تلنگانہ بی جے پی نے 22جون سے ہر گھر کے لئے بی جے پی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
ایکتا یاترا کے ذریعہ ہندوؤں کی متحدہ طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا: بنڈی سنجے
صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ
روزگار کے مسئلہ پر تلنگانہ اسمبلی انتخابات لڑے جائیں گے: بی جے پی
ریونت ریڈی کو عہدہ سے ہٹائے جانے کا خوف: بنڈی سنجے

اس قدم کے حصہ کے طور پر بی جے پی ایک ہی دن میں تلنگانہ بھر کے35لاکھ خاندانوں سے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔

پولنگ بوتھ کے صدر سے لے کر بی جے پی کے ریاستی صدر تک پارٹی کے نمائندے متعلقہ حلقوں میں عوام سے ملاقات کریں گے۔ ان سے تبادلہ خیال صبح7بجے تا 1بجے دوپہر ہوگا۔ ریاست میں 35ہزار پولنگ کمیٹیاں ہیں۔

ہر کمیٹی کا صدر متعلقہ پولنگ مرکز میں 100خاندانوں سے 22جون کو ملاقات کرے گا۔ اس ملاقات کے دوران مودی حکومت کے دور میں کی گئی ترقی کو اجاگر کیا جائے گا اور عوام کو اس کے فائدے بتائے جائیں گے۔

اس موقع پر خصوصی طور پر طبع شدہ پمفلٹس گھر گھر تقسیم کئے جائیں گے اور اسٹیکرس بھی لگائے جائیں گے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اسی دن کریم نگر اسمبلی حلقہ کی چیتنیہ پوری اور ودیانگر کالونیوں کا شخصی طور پر دورہ کرتے ہوئے گھر گھر جاکر مودی حکومت کے کارناموں سے واقف کروائیں گے۔

وہ عوام میں پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں میں ہوئے مثبت اثر کو اجاگر کریں گے۔

اسی طرح مرکزی وزیر جی کشن ریڈی‘قومی اور ریاستی لیڈر‘ارکان عاملہ‘ارکان اسمبلی‘ارکان کونسل‘سابق وزراء‘سابق ایم پیز بھی صبح سے دوپہر تک کے سشن کے دوران متعلقہ حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔

a3w
a3w