شمالی بھارت

کمال مولامسجد۔ بھوج شالہ سروے پرمسلم تنظیم کا اعتراض

بھوج شالہ/کمال مولامسجد کامپلیکس جاریہ سروے کے دوران ایک مسلم تنظیم محکمہ آثارِقدیمہ سے رجوع ہوئی ہے کہ سال 2003ء کے بعد احاطہ میں جس کسی شئے کا اضافہ ہوا اسے سروے سے باہر رکھاجائے۔

دھار۔: بھوج شالہ/کمال مولامسجد کامپلیکس جاریہ سروے کے دوران ایک مسلم تنظیم محکمہ آثارِقدیمہ سے رجوع ہوئی ہے کہ سال 2003ء کے بعد احاطہ میں جس کسی شئے کا اضافہ ہوا اسے سروے سے باہر رکھاجائے۔

متعلقہ خبریں
ہتک عزت کیس، چیف منسٹر کو 2ضمانتیں پیش کرنے کا حکم
بہار میں معاشی اور ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا آغاز

کمال مولامسجد ویلفیرسوسائٹی کے صدر عبدالصمد نے اے ایس آئی کو ای میل بھیجتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی سروے میں ایسی کسی چیز کو شامل نہ کرے جو 2003ء کے بعد بھوج شالہ کے اندررکھی گئی ہو۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم پر سروے جمعہ کو شروع ہوا تھا۔