حیدرآباد

کشن ریڈی اور کویتا نے ووٹ دیا

بی آر ایس ایم ایل سی و چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کے کویتا نے جوبلی ہلز کے ایک بوتھ پر حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کے بعد عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر آئیں اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر و صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی، بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا اور تلگوفلم اداکار الورارجن اُن نامور افراد میں شامل ہیں جنہوں نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: کویتا کو سالگرہ کی انوکھے انداز میں مبارکباد
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
تلنگانہ میں اہل ووٹرس کے اندراج کی مہم

کشن ریڈی نے خاندان کے افراد کے ساتھ کاچی گوڑہ کے ایک بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے کی ذمہ داری پوری نہ کرتے ہوئے ہم سیاسی نظام پر تنقید کرنے کا حق نہیں رکھتے۔

بی آر ایس ایم ایل سی و چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کے کویتا نے جوبلی ہلز کے ایک بوتھ پر حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کے بعد عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر آئیں اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں۔