جرائم و حادثات

ناجائز تعلقات کی بنیاد پر قتل کی واردات، بیوی کے بشمول 5ملزمین گرفتار

ناجائز تعلقات کی بنیاد پر ایک شخص کے قتل کی واردات کے سلسلہ میں پولیس نے 5ملزمین کو گرفتارکرتے ہوئے ریمانڈ کردیا۔

حیدرآباد: ناجائز تعلقات کی بنیاد پر ایک شخص کے قتل کی واردات کے سلسلہ میں پولیس نے 5ملزمین کو گرفتارکرتے ہوئے ریمانڈ کردیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے اینی شٹی دوپلاپلی علاقہ میں اس ماہ کی 17تاریخ کو یہ واردات پیش آئی تھی۔

ناویا نامی ایک شادی شدہ خاتون کے ناجائز تعلقات گھر کے قریب واقع شراب کی دکان میں کام کرنے والے ستیش نامی شخص سے ہوگئے تھے۔

خاتون نے ستیش اوراس کے ساتھیوں کی مدد سے اپنے شوہر ایشور کا قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ منصوبہ کے مطابق ستیش اور تین دیگر افرادنے ایشور کا قتل کردیا اور اس کی لاش کو کنویں میں پھینک دیا۔

ایشور ان ناجائز تعلقات پر بیوی کو انتباہ دے چکا تھا جس کو راستہ سے ہٹانے کے لئے یہ واردات انجام دی گئی۔پولیس نے بیوی کے بشمول پانچوں ملزمین کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا ۔