آندھراپردیش
اے پی: ہارن مارنے پر آرٹی سی بس ڈرائیور پر حملہ: ویڈیو
بس کے سامنے جانے والی کار کو ہٹنے کیلئے ہارن مارنے والے آرٹی سی بس کے ڈرائیور پر حملہ کیاگیا۔

حیدرآباد: بس کے سامنے جانے والی کار کو ہٹنے کیلئے ہارن مارنے والے آرٹی سی بس کے ڈرائیور پر حملہ کیاگیا۔
یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے گڈی واڑہ میں پیش آیا۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ کارکو روکنے پر بعض افراد کار سے اتر کر اس ڈرائیور کونشانہ بنارہے ہیں۔
اس واقعہ پر آرٹی سی ملازمین کی یونین نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے شکایت کے باوجود حملہ آوروں کو گرفتارنہیں کیا۔
یہ واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا تاہم اس کی ویڈیو کل وائرل ہوگئی۔