کے سی آر کی54 اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کیلئے انتخابی مہم
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تقریباً 16 دنوں تک 54 اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تقریباً 16 دنوں تک 54 اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔
اسی سلسلسہ کے تحت حیدرآباد میں 25 نومبر کو جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے. چیف منسٹر کے سی آر جن حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ ان کے دوسرے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
چیف منسٹر دوسرے مرحلہ میں 15 اکتوبر سے انتخابی دوروں کا آغاز کریں گے واضح ہو کہ چیف منسٹر اب تک وہ 30 اسمبلی حلقوں کا دورہ کر چکے ہیں۔
چیف منسٹر 5 سے 8 نومبر تک مزید 11 حلقوں کا دورہ کررہے ہیں۔ دوسرے شیڈول کے مطابق کے سی آر کا اسمبلی حلقہ جات کا دورہ 13 سے 28 نومبر تک 16 دنوں تک جاری رہے گا۔
کے سی آر 54 حلقوں میں انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گے۔ ان کے دورے کا اختتام 28 نومبر کو گجویل میں جلسہ عام کے ساتھ ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی چیف منسٹر تمام 95 اسمبلی حلقوں کا دورہ مکمل کریں گے۔ چیف منسٹر 11 روز تک روزانہ چار حلقوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔