حیدرآباد

اسمبلی کے ذریعہ تلنگانہ کے عوام کی خواہشات کو پورا کیا جائے گا:چیف منسٹر ریونت ریڈی

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ اسپیکر ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایوان میں تمام اراکین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے ذریعہ ریاست کے عوام کی خواہشات کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے اسپیکر کے بلامقابلہ انتخاب میں تعاون کرنے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے متفقہ اسپیکر کے انتخاب کی حمایت کی۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

اس موقع پر ریونت نے کہا کہ اسمبلی نے ایک اچھی روایت شروع کی ہے۔ آئندہ بھی یہی روایت جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وقارآباد ایک بہتر علاقہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وقارآباد کی نمائندگی کرنے والے پرساد کمار کو اسپیکر کے طورپرمنتخب ہونے پرانہوں نے مبارکباددی۔

 انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایوان میں تمام اراکین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔چیف منسٹر ملوبھٹی وکرامارکا نے اس موقع پر نومنتخب اسپیکر کو مبارکباد پیش کی۔

 انہوں نے کہا کہ جی پرساد نے بنکروں کے مسائل کو وزیر ہینڈلوم کے طورپر حل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرساد کو عوام کے مسائل کے حل کے لیے مشورہ دینا چاہیے۔ انہوں نے اسپیکر کے انتخاب میں تعاون پر اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔