بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے: مسعود
پاکستان ٹسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاکہ بطور کپتان یقین رکھتا ہوں کہ ٹیم پوری طرح متحد ہے۔ انہوں نے ہاکہ کھلاڑیوں کو بنگلا دیش کے خلاف شکست کا افسوس ہے لیکن کھلاڑی اچھے نتائج دینے کے خواں ہیں۔

کراچی: پاکستان ٹسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاکہ بطور کپتان یقین رکھتا ہوں کہ ٹیم پوری طرح متحد ہے۔ انہوں نے ہاکہ کھلاڑیوں کو بنگلا دیش کے خلاف شکست کا افسوس ہے لیکن کھلاڑی اچھے نتائج دینے کے خواں ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کا وقت پاکستان ٹیم کیلئے بہت اہم ہے، شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ بنگلا دیش کے خلاف شکست کا ہمیں بھی بہت دکھ ہے اس لیے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں میچ ٹو میچ کمبی نیشن بنائیں گے۔ پہلے ٹسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان ہوگیاہے۔
کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس دیکھ کر آئندہ میاچس کیلئے حکمت عملی بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کپتان شان مسعود نے کہاکہ ملتان کے حالات دیکھ کر زاہد محمود کی شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔
شان مسعود نے کہاکہ چمپئنز کپ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی، اچھی کرکٹ ہوتی ہے تو تیاری اچھی ہوتی ہے، چمپئنز کپ سے فٹنس کا بھی علم ہوا ہے۔
انہوں نے واضح کیاکہ محمد رضوان مستقل ٹیم کا حصہ ہیں لیکن شارٹ ٹرم میں سرفراز احمد بہترین متبادل ہیں، ٹسٹ میاچس میں نئے وکٹ کیپر کو فوری میدان میں نہیں اتارا جاسکتا۔