حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
پولیس کے مطابق لاش مکمل طور پر ڈھانچے (اسّتی پنجر) میں تبدیل ہو چکی ہے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ کئی ماہ پرانا ہے۔ خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

حیدرآباد: شہر کے مشہور علاقے مشیرباد میں ایک اندوہناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے جہاں چھ ماہ قبل ایک خاتون کو قتل کر کے ڈی بی آر مل کی تیسری منزل پر واقع کنویں (سَمپ) میں پھینک دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق لاش مکمل طور پر ڈھانچے (اسّتی پنجر) میں تبدیل ہو چکی ہے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ کئی ماہ پرانا ہے۔ خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی دومال گوڑہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور فرانزک ٹیم کو بھی طلب کیا۔ پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے اور علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے علاوہ لاپتہ افراد کے مقدمات کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے تاکہ خاتون کی شناخت اور مجرموں کا سراغ لگایا جا سکے۔
علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے، جبکہ پولیس کی ٹیم نے عوام سے تعاون کرنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری دینے کی اپیل کی ہے۔