ایشیاء

سلطان ابراہیم اسکندر ملیشیا کے نئے بادشاہ منتخب

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم انور ابراہیم اور دیگر کابینہ ارکان بھی شریک تھے۔ سلطان ابراہیم اسکندر سن 1958 میں پیدا ہوئے جبکہ وہ 2010 سے ریاست جوہر پر حکومت کر رہے ہیں۔

کوالالمپور: ملائیشیا کی ریاست جوہر کے شاہ سلطان ابراہیم اسکندر نے 5 سال کےلیے ملائشیا کے 17ویں بادشاہ کے طور حلف اٹھا لیا ہے ۔ سلطان ابراہیم سکندر نے آج قومی محل میں منعقدہ تقریب میں ملائیشیا کے 17ویں بادشاہ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے جن کی رسم تاجپوشی بعد میں ہوگی ۔

متعلقہ خبریں
عوامی نمائندوں کے تعاون کے بغیر ریاست کی ترقی ناممکن: کے ٹی راما راؤ
پرواز MH370 کی گمشدگی کے دس سال مکمل، طیارہ کی تلاش دوبارہ شروع کرنے حکومت کا عزم
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
نواز شریف کی عام رکن مقننہ کی حیثیت سے حلف برداری
حیدرآبادی اسلامک اسکالر کو ملائشیا کا قومی ایوارڈ

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم انور ابراہیم اور دیگر کابینہ ارکان بھی شریک تھے۔ سلطان ابراہیم اسکندر سن 1958 میں پیدا ہوئے جبکہ وہ 2010 سے ریاست جوہر پر حکومت کر رہے ہیں۔

سلطان ابراہیم ملکی معیشت میں بھی کافی نمایاں مقام رکھتے ہیں جن کا کاروباری حلقہ املاک سے لے کر ٹیلی مواصلات اور دیگر شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔