حیدرآباد

حالت نشہ میں پولیس ملازم کو لات مارنے کی کوشش، ایک شخص گرفتار

پولیس نے اس کا بریتھ انالائزر کے ذریعہ معائنہ کیا جس پر اس کے حالت نشہ میں ہونے کا پتہ چلا۔ پولیس کے ساتھ اس نوجوان نے جھگڑا کیا۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں ایک شخص نے سڑک پر ہنگامہ آرائی کی۔ یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے بنجاراہلز علاقہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لیٹل اسٹار اینڈ ایس ایچ ای اسپتال میں پیدائشی بیماری کے شکار بچہ کی کامیاب سرجری
عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کمسن ارمان چاؤش بنجارہ ہلزکے انسپکٹر
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
مساج پارلر پر دھاوا، 8 خواتین اور دیگر دو گرفتار

پولیس نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف کل شب مہم چلائی۔

اس مہم کے دوران وہاں کار میں پہنچے شخص نے ٹریفک پولیس کے ساتھ نامناسب برتاوکیا۔

پولیس نے اس کا بریتھ انالائزر کے ذریعہ معائنہ کیا جس پر اس کے حالت نشہ میں ہونے کا پتہ چلا۔ پولیس کے ساتھ اس نوجوان نے جھگڑا کیا۔

اس نے ٹریفک پولیس ملازم کو لات مارنے کی کوشش کی اورکہا کہ وہ ہائی کورٹ کے جج کو جانتا ہے۔ ٹریفک پولیس نے بنجارا ہلز پولیس میں اس نوجوان کی شکایت کی۔

پولیس نے اس کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے اس کو حراست میں لے لیا۔اس نوجوان کی شناخت گورو کے طورپرکی گئی ہے۔