شمال مشرق

Waqf Law will not be implemented in Bengal، وقف قانون مرکز نے بنایا، ہم اُسے بنگال میں نافذ نہیں کریں گے، وقف قانون پر ممتا بنرجی کا بڑا بیان

انہوں نے کہا، ’’ہم اس قانون کی حمایت نہیں کرتے۔‘‘ مرشدآباد میں حالیہ تشدد پر ممتا بنرجی نے لوگوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ قانون پر سوال مرکز سے کیا جانا چاہیے، کیونکہ قانون انہوں نے بنایا ہے۔

کولکتہ:مرشدآباد میں وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وقف قانون مرکز کی حکومت نے بنایا ہے اور ان کی حکومت اسے مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہونے دے گی۔

متعلقہ خبریں
چوپایوں کے سرقہ کا شبہ، ہجومی تشدد میں 2 ہلاک
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
وقف ترمیمی بل، مرکزی حکومت کے ارادے نیک نہیں ہیں: جعفر پاشاہ
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

انہوں نے کہا، ’’ہم اس قانون کی حمایت نہیں کرتے۔‘‘ مرشدآباد میں حالیہ تشدد پر ممتا بنرجی نے لوگوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ قانون پر سوال مرکز سے کیا جانا چاہیے، کیونکہ قانون انہوں نے بنایا ہے۔

مرشدآباد میں جاری پُرتشدد مظاہروں کے بیچ ہفتہ کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ممتا بنرجی نے کہا، "تمام مذاہب کے لوگوں سے میری عاجزانہ گزارش ہے کہ پُرامن رہیں، صبر کا مظاہرہ کریں۔ کسی بھی غیر مذہبی سرگرمی میں شامل نہ ہوں۔ ہر انسان کی جان قیمتی ہے؛ سیاست کے لیے فساد نہ بھڑکایا جائے۔ جو لوگ فسادات بھڑکا رہے ہیں، وہ معاشرے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔”

ممتا بنرجی نے مزید کہا،”یاد رکھیں، یہ قانون ہم نے نہیں بنایا جس کی وجہ سے عوام میں غصہ ہے۔ یہ قانون مرکز نے بنایا ہے، اس لیے سوال بھی مرکز سے کیا جانا چاہیے۔ ہم نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے – ہم اس قانون کی حمایت نہیں کرتے اور اسے ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ تو پھر فساد کس بات کا؟”

وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ فساد اور تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا،”ہم کسی بھی قسم کی پُرتشدد سرگرمی کی حمایت نہیں کرتے۔ کچھ سیاسی جماعتیں مذہب کے نام پر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عوام ایسے عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں۔”

ممتا بنرجی نے آخر میں کہا، "میرے نزدیک مذہب کا مطلب انسانیت، ہمدردی، تہذیب اور بھائی چارہ ہے۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ امن اور ہم آہنگی برقرار رکھیں۔”

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مرشدآباد میں وقف قانون کے خلاف دو بار تشدد بھڑک چکا ہے، جس پر بی جے پی نے ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔